انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سیونی گھوش اقدام قتل کے الزام میں گرفتار

 آل انڈیا ترنمول کانگریس کی رہنما اور یوتھ کی صدر سیونی گھوش کو بھارتی ریاست تریپورہ میں پولیس نے گرفتار کیا۔

پولیس نے اداکارہ کو اقدام قتل کے الزام میں اتوار کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق اداکارہ کو مکمل تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا۔

ترنمول کانگریس نے سیونی کی گرفتاری کا الزام بھارتیہ جنتا پارٹی پر عائد کیا اور انتقامی کارروائی قرار دیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ سیونی گھوش نے متعدد بنگالی فلموں میں کام کیا اور اس کے علاوہ وہ ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close