انٹرٹینمنٹ

کترینہ نے رنبیرکی امیدوں پر پانی پھیردیا

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے رنبیر کپور کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم’’جگا جاسوس‘‘کی تشہیری مہم کے لیے آئٹم سانگ کرنے سے انکار کردیا۔ رنبیرکپور اور کترینہ کیف کا معاشقہ طویل عرصہ رہا اور دونوں اداکاروں کے ناکام معاشقے کے باعث فلم’’جگا جاسوس‘‘ بھی اب تک تعطل کا شکار ہے جب کہ فلم کے ہدایت کار انوراگ باسو کے منانے کے بعد دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے اور فلم کی تشہیر کے لیے رضامند ہوگئےجس کی تصدیق خود پروڈیوسر رنبیر کپور نے بھی کردی تھی لیکن اب کترینہ نے ایک بار پھر رنبیر کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے رنبیر کپور کو مالی خسارے سے بچانے کے لیے فلم ’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیری مہم ایک ساتھ چلانے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی جس کی تصدیق خود رنبیر نے 2 انٹرویوزمیں کی تھی جب کہ اب فلم کی نمائش کی تاریخ کے اعلان کے بعد رنبیر فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں کترینہ کے ساتھ آئٹم سانگ کرنے کے خواہش مند تھے لیکن اداکارہ نے رنبیر کے ساتھ کسی قسم کی شوٹ کرانے سے انکار کر کے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
واضح رہے کہ ہدایت کار انوراگ باسو کی فلم’’جگا جاسوس‘‘طویل عرصہ زیر التوا رہنے والی بالی ووڈ فلم ہے جس کی نمائش کی تاریخ بھی متعدد بار بدلی گئی لیکن اب ایک بار پھر فلم کی رواں سال 14 جولائی کو نمائش کا اعلان کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close