Featuredپنجاب

اس کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے کا بندوبست کرنا ہے

ملتان:  ملک اور عوام پر مسلط نظام کے خاتمے کا انتظام کرنا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عام آدمی کی جماعت ہے، اب ہم وزیراعظم سے حساب لیں گے۔ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کیخلاف لانگ مارچ کریں گے، پہلے یہ فیصلہ ہوا تھا مارچ کے آخر میں لانگ مارچ کریں، جب مہنگائی اور بیروزگاری آج ہے تو کل تک کیسے انتظار کرسکتے ہیں۔

بلاول کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے، ہم سب نے مل کر یہ جنگ لڑنی ہے، جدوجہد کرنی ہے، اس کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے کا بندوبست کرنا ہے، ملک اور عوام پر مسلط نظام کے خاتمے کا انتظام کرنا ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور گیس کے بحران پر عوام کے شانہ بشانہ احتجاج کیا، چینی کے بحران پر ملک بھر میں احتجاج کیا، جو آج کسان کا مسئلہ ہے کل پورے پاکستان کی خوراک کا مسئلہ ہوگا، اب بھی ہمارے کسان کا معاشی قتل ہورہا ہے، ملک میں زرعی بحران پیدا ہوا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ سے ہو کر اسلام آباد جائیں گے، وزیراعظم سے حساب لیں گے، ہمارا سفر صرف اسلام آباد کیلئے نہیں ہے پورے ملک کیلئے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close