Featuredپنجاب

ملک میں سیاسی عدم استحکام کی کیفیت ہے : شاہ محمود

گجرات: عمران خان نے فیصلہ کیا حقیقی آزادی مارچ جاری رہے گا، عمران خان کی عدم موجودگی کے باوجود عوام بڑی تعداد میں باہر نکلے۔

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج قافلہ لالہ موسیٰ کیلئے روانہ ہوگا، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ انتخابات ہیں، عمران خان نے اپنے دور میں نیشنل سیکیورٹی پالیسی مرتب کی، کاروباری طبقہ کہہ رہا ہے کہ پاکستان غلط سمت میں جارہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی کیفیت ہے، عوام نے عمران خان کا بیانیہ قبول کرلیا، عمران خان نے مسائل کے حل کے لیے انتخابات کا کہا، حملے کے بعد سمجھا جانے لگا عمران خان خوف سے گھر بیٹھ جائیں گے، عمران خان نے فیصلہ کیا حقیقی آزادی مارچ جاری رہے گا، عمران خان کی عدم موجودگی کے باوجود عوام بڑی تعداد میں باہر نکلے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم جاننا چاہتی ہے ارشد شریف کے ساتھ کیا ہوا اور کیوں ہوا، پوسٹ مارٹم رپورٹ فیملی سے پہلے میڈیا کو مل گئی، رپورٹ میں تصاویر ان کے اہل خانہ کے لیے تکلیف دہ ہے، ارشد شریف کا لیپ ٹاپ اور فون کہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کو پارلیمنٹیرین صبح ساڑھے 10 بجے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع ہوں گے، سپریم کوٹ لاہور رجسٹری میں ایک پٹیشن جمع کرائیں گے، خیبرپختونخوا سے ارکان وہاں کی رجسٹری میں پٹیشن دائر کریں گے، سندھ کے ارکان سپریم کورٹ رجسٹری میں پٹیشن دائر کریں گے، ہم اپنا مؤقف اعلیٰ عدلیہ کے سامنے رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close