Featuredپنجاب

عمران خان کو گھر بھیجنے کے لیے جو قدم اٹھاسکتے ہیں وہ ضرور اٹھانا چاہئے

مظفر گڑھ:عمران خان کا گھر جانا عوام کے مسائل کا حل ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نور ربانی کھر کے انتقال سے جنوبی پنجاب اور پیپلز پارٹی کے لیے بڑا خلاء پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد کا مقصد عوام کے پاس جانا اور سمجھانا ہے، حکومت کا مقابلہ کریں اور ان کی نالائقی کو عوام کے سامنے بےنقاب کریں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ معاشی بحران میں ہر طبقے کا معاشی قتل ہورہا ہے، یوریا اور ڈی اے پی کھاد کے باعث کسانوں کا بھی معاشی قتل ہورہا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ مسائل کا حل یہ ہے کہ کٹھ پُتلی نظام سے حساب لینا ہے، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی بنیاد رکھی، ہمارے اختلافات اپنی جگہ لیکن عمران کے جانے پر متفق ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو گھر بھیجنے کے لیے جو قدم اٹھاسکتے ہیں وہ ضرور اٹھانا چاہئے، پی ڈی ایم کی بنیاد رکھتے ہوئے بھی میرا یہی نظریہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا گھر جانا عوام کے مسائل کا حل ہے، یہ عوامی مطالبہ ہے، ہمارا مطالبہ آج بھی یہی ہے کہ خان صاحب کو جمہوری طریقے سے ہٹانا ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں زیادہ ووٹ لینے پر پارٹی ورکرز کو شاباش دیتا ہوں، ووٹ میں اضافہ ثابت کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ترقی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سرائیکی وسیب کی خدمت کی، جنوبی پنجاب سے وزیراعظم، وزیراعلیٰ ،گورنر اور صدر بنائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلی حکومت میں سینیٹ کمیشن نے صوبہ بنانے کی تجویز دی، ہمارا مطالبہ آج بھی یہی ہےکہ پارلیمانی کمیشن پر عملدرآمد کرکے صوبہ بنایا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close