Featuredکھیل و ثقافت

پنڈی ٹیسٹ ڈرا ہوگیا ، دوسری اننگز میں پاکستانی اوپنرز نے نئی تاریخ رقم کردی

 راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا

پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 459 رنز پر ڈھیر ہوجانے کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 252 رنز بنائے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نئے ریکارڈز قائم کر دیے۔

آسٹریلیا کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں 105رنز کی اوپننگ شراکت قائم کرنے والے پاکستانی اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے دوسری اننگز میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کیں اور 250رنز سے زائد کی ساجھے داری بنائی۔

میچ کی دونوں اننگز میں سنچری شراکت کی بدولت پاکستان کے اوپنرز نے 51سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ 51سال میں پہلا موقع ہے کہ آسٹریلین باؤلرز کے خلاف کسی ٹیم نے دونوں اننگز میں سنچری شراکت قائم کی ہے۔

اس سے قبل 1971 میں انگلینڈ کے جیفری بائیکاٹ اور جان ایڈرچ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس کے علاوہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں محض دوسرا موقع ہے کہ کسی ٹیسٹ میچ میں تین سنچری اوپننگ شراکت اسکور ہوئی ہوں۔

پاکستان کے اوپنرز نے دونوں اننگز میں سنچری شراکت بنائی جبکہ آسٹریلین اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے بھی 156رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ میں ایسا محض ایک بار 1947 میں آسٹریلیا اور انگلئینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ہوا تھا۔

مذکورہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 459 رنزب بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close