Featuredاسلام آباد

دانا دشمن نادان دوست سے بہتر ہوتا ہے یہی حال عمران خان کا ہے : اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد: دھمکی آمیز خط آیا تو 3ہفتے آپ کیوں چپ رہے، اگر ایسی بات تھی تو آپ کو فوراً اس پر واویلا کرنا تھا

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ خدا کا خوف کریں یہ ڈرامہ کرکے کس کو بے وقوف بنارہے ہیں، ہم جانتے ہیں یہ آپ کا آخری اور بھونڈا ہتھکنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دھمکی آمیز خط آیا تھا تو آپ کیوں چپ رہے ، ایسی بات تھی تو آپ کو فوراً اس پر واویلا کرنا تھا ، آپ ڈرامے بازی کس کو دکھا رہے ہیں، کیا آپ اتنے بچے ہیں کہ معصومی سے امریکا کا نام لے گئے، او آئی سی کانفرنس میں امریکی وفد کو کیوں دعوت دی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانا دشمن نادان دوست سے بہتر ہوتا ہے یہی حال عمران خان کا ہے ، ان کے احتساب کا بیانیہ دم توڑ چکا ہے، درجنوں مقدمات حزب اختلاف کیخلاف دائر کیے گئے، احتساب کے نام پر بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا، بڑے بڑے میگا اسکینڈلز عمران خان کی ناک کے نیچے ہوئے، بتایا جائے کوئی ایک میگا اسکینڈل نیب کو بھجوایا گیا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پونے 2سال بعد کچھ نہ ملا تو انہوں نے کیس بند کردیا، اب کہہ رہے ہیں عالمی سازش ہورہی ہے، پونے 4 سال کے بدترین انتقام کے بعد ایک دھیلا کرپشن کا نہیں ملا، آج بھی کہتے ہیں اربوں روپے باہر ہیں تو قوم کو لاکر دکھاتے، عمران خان کا ڈرون پر بیان تاریخ کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے امریکا کی اعلیٰ قیادت سے ڈرون حملے پر احتجاج کیا، عمران نیازی نے ٹرمپ سے ملاقات میں کہا تھا اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ عمران نیازی نے امریکا سے واپسی پر کہا میں دوسرا ورلڈکپ لے کر آرہا ہوں، عمران خان نے دوست ممالک سے تعلقات کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کل پارلیمان میں 172 سے زائد ممبرز موجود تھے، اچھی طرح جانتے ہیں پرسوں آپ کو شکست فاش ہوگی، دھمکی دی گئی کہ ایک لاکھ لوگ لاؤں گا، کیا یہ جمہوریت پسندی ہے؟، یہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غریب آدمی ایک وقت روٹی کو ترس رہا ہے ، مہنگائی عروج پر ہے، اب آپ مذہبی کارڈ کھیلنا چاہتے ہیں قوم اس کی اجازت نہیں دے گی، اتوار کو آپ کے سیاسی ناٹک کا خاتمہ ہوگا، ابھی تک کسی ممبر یا اتحادیوں کو کال نہیں آئی کہ یہ نہ کریں، ممبرز کو پر امن ووٹنگ میں رکاوٹ ہوئی تو ہم خط لکھیں گے، انتظامیہ کو کہا ہے کہ بدامنی ہوئی تو ذمہ دار کٹہرے میں ہونگے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close