Featuredسندھ

بد قسمتی سے پی ٹی آئی نے گلی محلوں میں لوگوں کو اکسایا ہے : سعید غنی

کراچی: سیاسی اختلاف کو ذاتی لڑائی میں نہیں پھلانا چاہیئے، عمران سیاست اور معیشت کو نہیں سمجھتا ہے

سعید غنی کا کہنا ہے کہ بد قسمتی سے پی ٹی آئی نے گلی محلوں میں لوگوں کو اکسایا ہے،عمران سیاست اور معیشت کو نہیں سمجھتا ہے ،عمران خان ہمارے معاشرے کو گمراہ کر رہا ہے ، سیاسی اختلاف کو ذاتی لڑائی میں نہیں پھلانا چاہیئے ۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی واقع کی مذمت کرتا ہوں، سعودی عرب میں مدینے کی پاک زمین پر ایسی حرکت انتہائی غلاظت کی سوچ رکھنے والو نے کی، پوری پاکستانی قوم کا سر جھکایا گیا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے فین اتنے اندھے ہوجاتے ہی کہ وہ نبی پاک کا روضہ بھی بھول جاتے ہیں، آللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کی عقل چھین لی ہے، خدانخواستوہ اگر ہماری قیادت ایسی باتیں کریں تو ہم فالوو نہیں کرینگے، عمران خان ہمارے معاشرے کو گمراہ کر رہا ہے، عمران سیاست اور معیشت کو نہیں سمجھتا ہے، عمران خان کو ہٹانے کے دوران آئین کو فالوو کیا گیا، اس ملک کی عدلیہ نے وہ کردار ادا کیا جو آئین میں دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے شرمندہ ہونے کے بغیر اس کو پھیلایا گیا، یہ طریقہ کار کسی صورت نہیں ہونے چاہیئے، کل عمران خان نے نیا طریقہ اپنایا ہے کبھی پسند کے صحافیوں اور اداکاروں کو خطاب کر رہا ہے، 9 مہینے پہلے عمران کو پہلے پتا تھا کہ مسلم لیگ ن وہاں کوششیں کر رہے ہیں، عمران خان خود کہ رہا ہے اس کو پتا چلا۔

انہوں نے کہا کہ جب پی ڈی ایم نے لانے مارچ کا اعلان کیا تو ن لیگ اور پی پی میں حکومت کو گرانے پر اختلافات ہوئے، بلاول بھٹو زرداری نے 27 فروری کو لانگ مارچ کا اعلان کیا، جب عمران خان کو اسیمبلیاں ختم کرنے کا اختیار تھا تو انہوں نے کہا ہم نہیں توڑے گے اور آئندہ پانچ سال بھی حکومت کرینگے، اس نے کہا میری پاس سرپرائز ہے، آخری بال گیند تک لڑوں گا یہ ریکارڈ کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں کا متاثر رہے انہوں نے وہ سازشیں کو جو آئین انہیں اجازت نہیں دیتا، پہلی مرتبہ عدلیہ، فوج اور اسٹیبلشمنٹ نے آئین کو فالوو کیا ہے۔ عمران خان کو آج نہ فوج، میڈیا عدلیہ اور سیاسی پارٹیاں اور دنیا اچھی لگتی ہے، عمران خان جیسا نالائق وزیراعظم کبھی اس ملک میں نہیں آیا، بھارت یہ چاہتا تھا کہ اس ملک کو نقصان پہنچے تو عمران خان اس کو سپورٹ کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کے 70 فیصد لوگوں نے جن حکمرانوں کو ووٹ دیا ہے وہ غدار ہیں، عدلیہ، میڈیا اور فوج پر الزامات لگائے ہیں، صرف ایک آدمی ہے جو حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ بانٹے گا، وہ ملک کا حب الوطن ہے اور سارے غدار ہیں، اس ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ عمران خان ہے۔ وہ اس ملک کے اداروں، پوری دنیا کے تعلقات خراب کر رہا ہے، وہ کہہ رہا ہے سارا ملک تباہ ہوجائے، سول وار ہوجائے اگر عمران خان حکومت میں نہیں ہیں تو۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت ملک میں سب سے بڑا تھریٹ ہے، یہ 22 کروڑ لوگوں کا ملک ہے، 20-25 ہزار لوگوں کو جمع کرکے ملک کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس وقت صدر مملکت اور گونر اور سابق قومی اسمبلی اسپیکر ڈپٹی اسپیکر نے آئین کو پامال کیا ہے، ان لوگوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہونی چاہیئے، ان لوگوں کو نشانہ عبرت بنانا چاہیئے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کو بھارتیوں اور اسرائیلیوں نے فنڈنگ نہیں کی لیکن عمران خان کو فنڈنگ کی ہے، ابھی نندن بھارتی کیپٹن کو بغیر جانچ پڑتال کے رہا کردیا، تمہارے اپنے بچے یہودیوں میں پلتے ہیں، اس کی بیٹی جس کو نہیں مانتا لیکن یہ ہر ماہ اس کو خرچہ بھیجتا ہے، کبھی حق باطل کی بات کرتا ہے، کبھی غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹا ہے، آپکی حرکتیں پوری دنیا کو پتا ہے، ان کے لوگوں نے وہ وہ باتیں بتائیں ہیں جو میں کسی کو بتا نہیں سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے کبھی عمران خان کی عید نماز پڑھتے دیکھی کبھی نماز نہیں پڑھی، ایک عید نماز طاہر القادری کے ساتھ پڑھی تھی وہ بھی غلط پڑھی تھی، عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے ان کا عورتوں اور لڑکوں کا جو ٹولا تھا وہ کون سی سہولتیں فراہم کرتے تھے سب پتا ہے، جو امریکی سفیر نے مراسلہ بھیجا ہے وہ ان ڈپلومیٹ ہے لیکن اس کا طریقہ کار ہے اس کو طلب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کے لیے کوئی سازش نہی ہوئی، سازش کے بعد ایک ماہ عمران خان وزیراعظم رہا کبھی امریکی سفیر کو۔طلب کیا یا امریکا سے تعلقات ختم کئے، عمران خان نے اس ملک میں جو میڈیا پر پابندیاں لگائیں وہ کبھی نہیں لگنی چاہیئے، اس ملک میں پیکا قانون لایا، سوشل میڈیا پر پابندی لگائی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان کے خلاف باتیں کر رہا تھا ان کے خلاف سازشیں کی گئیں، اس قوم کے سامنے عمران کے قصے سامنے آئینگے تو عوام ان کو جوتے مارینگے، عمران خان علیم اور جہانگیر ترین کے متعلق سچ کہ رہا ہے تو علیم خان سے مناظرہ کرے، یہ لوگ عمران خان کا خرچہ اٹھاتے تھے، جہانگیر ترین 50 لاکھ مہینا کچن کا خرچہ اٹھاتا تھا، عمران خان جو باتیں کر رہا ہے وہ سراسر جھوٹ بول رہا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان سے آمدن ذرائع نہیں بتایا اب پتا چلا اس نے تونشہ کھانا پر جو ڈھاکا ڈھالا اس کا پتا چلا، جتنا آپ کا کرنٹ اکائونٹس خسارے میں ہے اتنا کبھی نہیں ہوا، فوری طور پر نئی حکومت اس معاملات کو ٹھیک نہیں کر سکتی لیکن سنجیدگی سے اقدام اٹھا رہی ہے، اس ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، امید ہے جلد لوگوں کو رلیف ملنا شروع ہوگا، ہم نے کم سے کم 25 ہزار تنخواہ کرنے کا اعلان کیا لیکن دوسرے صوبوں نے نہیں کی، اب وزیراعظم نے اعلان کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close