Featuredاسلام آباد

سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کی ویکسینیشن سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، ایسے میں این سی او سی نے وفاقی ملازمین کے اہل خانہ کی ویکسینیشن سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی سیکرٹریز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی ملازمین اور اہل خانہ کی ویکسینیشن فوری مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی سیکرٹریز کو ملازمین اور اہلخانہ کی ویکسینیشن کا ٹاسک سونپا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد کرانے کے لئے وفاقی سیکرٹریز کو ملازمین کی ہنگامی ویکسینیشن کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی سیکرٹریز ماتحت ملازمین اور اہلخانہ کی ویکسی نیشن کےذمہ دارہونگے، وفاقی ملازمین ویکسینیشن مکمل ہونے کے بعد ان کے سرٹیفکیٹ وزارت میں جمع کرائیں گے۔

دوسری جانب وزارت قومی صحت نے فائزر کرونا ویکسین کے استعمال کیلئے گائیڈلائنزجاری کردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ فائزر ویکسین کرونا کے ہائی رسک بیمار افراد ، حاجیوں، ورک، اسٹڈی ویزہ رکھنے والے افراد کو لگائی جائے گی۔

وزارت قومی صحت کا کہنا تھا کہ فائزر ویکسین کی اسٹوریج مقررہ درجہ حرارت پر یقینی بنائی جائے اور ویکسین کےاسٹوریج یونٹ کایومیہ ٹمپریچر ریکارڈ کیا جائے جبکہ فائزر ویکسین کے ساتھ خصوصی سپلائی کٹ فراہم کی جائے۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپلانٹ کے منتظر مریض 2ہفتے قبل اور ٹرانسپلانٹ کرانے والے مریض ایک ماہ بعد فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں ، کینسر ، امراض پتہ و جوڑ کے مریض ، دائمی امراض تنفس ، دائمی امراض قلب، ہائپرٹینشن ، دائمی امراض گردہ کا شکار ڈاکٹر کے مشورے سے فائزر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پی آئی اے کے ذریعے چین سے اسلام آباد پہنچ گئی

وزارت قومی صحت کا کہنا تھا کہ فائزر کورونا ویکسین کی ایک شیشی6ڈوز پر مشتمل ہے، اس ویکسین کی دوسری ڈوز 21 دن بعد لگائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close