Featuredسندھ

ضمنی انتخاب: این اے 240 کا میدان ایم کیو ایم نے مار لیا

کراچی : غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے محمد ابوبکر کامیاب قرار پائے ہیں۔

این اے 240 ضمنی الیکشن کے 308 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج میں ایم کیو ایم کے محمد ابوبکر 10ہزار683 ووٹ لے کر کامیاب ہوگے۔

غیر سرکاری، غیر حتمی نتیجے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی انتخاب میں صرف 65 ووٹ کے مارجن سے کامیابی حاصل کی ہے۔

غیرسرکاری نتائج کے مابق ٹی ایل پی کے شہزادہشہباز 10ہزار618 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

اس کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین نے 8 ہزار 383 اور پیپلز پارٹی کے ناصر رحیم کو 5 ہزار 248 ووٹ ملے جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے شبیر قائم خانی نے 4 ہزار 797 ووٹ حاصل کیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close