Featuredسندھ

سپر ٹیکس کا اعلان ، اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا

کراچی : سپر ٹیکس لگانے کا اعلان، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رحجان ریکارڈ کیا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے سپر ٹیکس کا اعلان ہوتے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی، جس کے بعد کاروبار معطل کردیا گیا۔

ہنڈرانڈیکس چند منٹوں میں ہی 2055 پوائنٹس گرگیا اور مارکیٹ کریش کرگئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پرآ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج 4.8فیصد گری ، اسٹاک مارکیٹ میں 40 ہزار661 پوائنٹس پر کاروبار جاری تھا تاہم ، صورتحال بگڑتی دیکھ کر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار معطل کر دیاگیا۔

اس حوالے سے ماہر معاشیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم کےاعلانات، مارکیٹ اور معیشت کو 2ہزاروالٹ کا جھٹکا۔

وزیراعظم ک شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے ساتھ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں کہا ہوئے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہا غربت کم کرنے کے نام پر اسٹیل، سیمنٹ، شوگرملز،آئل اینڈ گیس سیکٹر،فرٹیلائزر،ٹیکسٹائل، انرجی اینڈ ٹرمینل اوربینکنگ سیکٹر پر دس فیصد ٹیکس لگا رہے ہیں ، حکومت کو سخت فیصلے لینے پڑے ہیں مگر انہی کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ پن کے دھانے سے نکلے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close