Featuredاسلام آباد

‘پاکستان تشویشناک اور ہولناک دور میں داخل ہوگیا ہے’

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تشویشناک اور ہولناک دورمیں داخل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کل عید میلاد النبیﷺکادن گزرگیا، آج سے سیاست شروع ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ عدم استحکام نہیں ہوگا، اس سے بڑا کیا عدم استحکام ہے کہ لوگ اپنے بچوں کو مار رہے ہیں، پاکستان تشویشناک اور ہولناک دور میں داخل ہوگیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کو مایوسی ہوگی، پارٹنر شپ ٹوٹے گی، نوازشریف کی خواہش پر کوئی تقرری نہیں ہوگی ، لوگ چوراہوں پر ایک دوسرے کو لوٹ رہے ہیں، 15 نومبر سے پہلے فیصلے ہوں گے۔

شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف 90 کے زاویے سے لیٹا ہوا ہے، شہباز شریف ایسا وزیراعظم ہے، جس کے رنگ پسٹن میں کچرا پھنسا ہوا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے تاخیر کی گنجائش نہیں، ستائیس کلومیٹر کی حکومت کا آخری وقت ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملبہ پولیس یاموجودہ حکومت پرنہیں کسی اورپرگرے گا، وہ آخری دن ہوگا لوگ پہاڑوں سے اتریں گے، اگرکوئی جانی نقصان ہوا تو بھاگ نہیں پاؤ گے۔

شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تم کہتے ہو کپڑے بیچ دوں گا یہ اتنے بدبو دار کپڑے ہیں کوئی نہیں خریدے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close