Featuredتجارت

پاکستان کو قرضوں میں اضافے اور زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی درپیش ہے

عالمی بینک نے پاکستان میں جون تک مہنگائی انتیس اعشاریہ پانچ فیصد کی بلند سطح پر ہونے کی پیشگوئی بھی کردی گئی ہے ۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ سخت مالی پالیسی اختیار کرنے میں تاخیرکردی گئی ۔

عالمی بینک نے پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں پاکستان میں معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے پائیداراصلاحات پرزوردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی وجہ توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ،سست معاشی سرگرمیوں کی وجہ اعتماد کا فقدان، درآمدات پرپابندیاں اور سیلاب کو قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ کی غیر رسمی حد مقرر کرنے سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی آئی، جبکہ سخت عالمی شرائط کے باعث پاکستان کو سرمائے تک رسائی میں کمی ہوئی، پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے جائزے کی تکمیل میں تاخیر کا سامنا ہے، پاکستان کو قرضوں میں اضافے اور زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی کے چیلنجز درپیش ہیں۔

عالمی بینک نے معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے پائیدار اصلاحات پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سست معاشی شرح نمواوربلند مہنگائی کا سامنا ہے، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو صرف صفر اعشاریہ چار فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close