Featuredکھیل و ثقافت

سب کچھ انڈیا نہیں ہے کچھ ہم بھی ہیں : رمیز راجا

بھارت کے ایشیا کپ میں پاکستان آنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بی کا رد عمل سامنے آگیا

ٹوئٹر پر رمیز راجا کی ایک ورچوئل گفتگو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے صحافی نے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے پر انکار سے متعلق سوال کیا گیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ 2023 کا ایشیا کپ کیا صرف بھارت کی وجہ سے یو اے ای منتقل کردیا جائے گا؟

صحافی کے سوال پر رمیز راجا نے کہا کہ ایشیا کپ یو اے ای منتقل نہیں کیا جائے گا، آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں آپ بھائی صاحب ، سب کچھ انڈیا نہیں ہے کچھ ہم بھی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو خط لکھا ہے جس میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close