Featuredکھیل و ثقافت

بنگلہ دیش کو شکست ، پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں

ایڈیلیڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم چھٹی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے نجم الحسن شنٹو 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان 2 جبکہ افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محتاط آغاز فراہم کیا، جس کے باعث قومی ٹیم ابتدا سے پریشر میں نظر آئی، کپتان بابراعظم ایک بار پھر اوپننگ میں ناکام رہے، انہوں نے 33 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔ محمد رضوان 32 جبکہ محمد نواز 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں محمد حارث جارحانہ کھیل پیش کیا اور 18 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close