Featuredسندھ

کراچی میں ٹھیک مردم شماری سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا

کراچی: نفرت کا نہ رکنے والا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، نواز شریف، عمران خان ماضی بھول کر نئی شروعات کریں۔

مصطفیٰ کمال کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت 2 سیٹوں سے چل رہی ہے، ایم کیو ایم کے پاس 7 سیٹیں ہیں، ایم کیو ایم کو آج موقع ملا ہوا ہے، تگ ودو کریں، کراچی میں کے ایم سی سمیت بہت سے محکموں میں پارٹی کی اکثریت ہے، کیا کے ایم سی اور دیگر محکموں میں بیٹھے لوگ رشوت نہیں لے رہے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کسی اور کے برینڈ کا بڑا آدمی ہٹا کر اپنے برینڈ کا آدمی لگانا مسئلے کا حل نہیں، آپ لوگ تو جاگیردارانہ، وڈیرانہ نظام سے نجات دلانے آئے تھے، کراچی پاکستان کو معاشی مسائل سے باہر نکال سکتا ہے، کراچی میں ٹھیک مردم شماری سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا، کراچی سے ہزاروں ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب مہم جوئی، عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، پورا پاکستان ٹینشن میں ہے، نفرت کا نہ رکنے والا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، نواز شریف، عمران خان ماضی بھول کر نئی شروعات کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close