Featuredسندھ

تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو سلیکٹ کر کے لایا گیا تھا

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہنا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے ہی سلیکٹڈ تھے۔

بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کو سلیکٹ کر کے لایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کروڑوں کے فنڈ تبدیلی والوں کو ملے لیکن انہوں نے ترقیاتی کام نہیں کیا۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ضلعی وسطی میں پیپلز پارٹی نے ترقیاتی کام کیے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام نے موقع دیا تو شہر کی ہر ممکن خدمت کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close