Featuredاسلام آباد

شہریوں کے لیے’میری گاڑی اسکیم‘ متعارف

اسلام آباد: حکومت نے شہریوں کے لیے’میری گاڑی اسکیم‘ متعارف کرا دی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق آج وفاقی حکومت نے سال 21-22 کا بجٹ پیش کر دیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا، بجٹ میں حکومت نے شہریوں کے لیے’میری گاڑی اسکیم‘ متعارف کرا دی۔

اسکیم کے مطابق 850 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی، پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل پر ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا۔

 

 

شوکت ترین نے بجٹ تقریر میں کہا کہ خصوصی ٹیکنالوجی کے اس دورمیں صنعتوں کو مشینری کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

اسکیم کے مطابق 850 سی سی تک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی 17 سے کم کر کے 12.5 فی صد کر دی گئی ہے، جب کہ مقامی سطح پر تیار کردہ 850 سی سی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔

. الیکٹرک گاڑیوں، کٹس، سی کے ڈی پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی گئی، الیکٹرک کاروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی ختم کر دی گئی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close