Featuredاسلام آباد

اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونےکا فیصلہ چیلنج کیا۔

سیشن جج طاہر محمود خان نے اسلام آباد پولیس کی اپیل پر سماعت کے دوران استفسار کیا کہ دو دن کے جسمانی ریمانڈ میں کیا تفتیش کی۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دو دن کا جسمانی ریمانڈ ملا مگرعملی طور پر ایک دن کا جسمانی ریمانڈ ملا، فواد چوہدری کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرانا ہے، فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ لاہور میں پنجاب فارنزک لیب میں ہونا ہے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ فواد چوہدری کے وکلا کو نوٹس کی تعمیل ہو جائے پھر دلائل سنیں گے۔

بعدازاں عدالت نے پولیس کی اپیل پر فواد چوہدری کو ساڑھے 12 بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فیصلے سے آگاہ کر دیا۔

قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاض احمد راجا کے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کر دی۔

پولیس کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےکر فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ وقاض احمد راجا نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔

سیشن جج طاہر محمود خان نے پولیس کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close