Featuredدنیا

میری چھٹی حس مجھے بتاتی ہے کہ 2025 میں ہماری چین سے لڑائی ہو گی، امریکی جنرل

امریکا کے ایک حاضر سروس جرنل نے 2025 میں امریکا کی چین سے جنگ کی پیش گوئی کی ہے۔

امریکی فضائیہ کی فضائی نقل و حرکت سے متعلق کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل اے منیہین (Gen. Michael A. Minihan) کا ایک مراسلہ بین الاقوامی خبروں میں توجہ حاصل کررہا ہے۔

مراسلے میں جنرل مائیکل اے منیہین نے کہا ہے کہ میری چھٹی حس مجھے بتاتی ہے کہ 2025 میں ہماری چین سے لڑائی ہو گی۔

جنرل مائیکل اے منیہین نے جنگ کی وجہ تائیوان سے متعلق چین کے دعوے کو قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 برسوں میں امریکا اور تائیوان میں ہونے والے صدارتی انتخابات چین کو اس بات کاایک موقع فراہم کریں گے کہ وہ خود مختار جزیرے کو اپنے ساتھ دوبارہ ملانے کی کوشش کرے۔

جنرل،منیہین کے مراسلے سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے کہا کہ محکمہ دفاع جنرل مائیکل اے منیہین کے موقف سے متفق نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close