Featuredبلوچستان

چیف آف دی نیول اسٹاف کا تربت میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی ( Chief of the Pakistan Naval Staff ) نے تربت ( Turbat ) میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا، جہاں کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے تربت میں جدید طبی آلات سے آراستہ اسپتال کا افتتاح کیا۔ اسپتال کے قیام سے تربت کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

نیول چیف کو تربت میں تعینات پاک بحریہ کی یونٹس کی آپریشنل تیاری پر بریفنگ بھی دی گئی۔ دورے کے دوران نیول چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کی حربی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ساحلی علاقوں کے عوام کی بہتری کے لئے پر عزم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close