Featuredاسلام آباد

پنجاب ہیلتھ کارڈ اسکیم کا خاتمہ دونوں خاندانی جماعتوں کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب ہیلتھ کارڈ اسکیم کا خاتمہ دونوں خاندانی جماعتوں کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کارڈ اسکیم کو بلاک کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں، یہ اسکیم عوام کی جمع پونجی چاٹ جانے والی جان لیوا مہنگائی کے ماحول میں ایک بڑی نعمت تھی۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پنجاب ہیلتھ کارڈ اسکیم کے باعث نجی شعبہ دیہی علاقوں میں اسپتال قائم کرنے کے عمل سے گزر رہا تھا۔ اس پورے منصوبے کو صحت کے موضوعات پر چھپنے والے عالمی جریدے ”لینسٹ“ نے سراہا۔ اس منصوبے کا خاتمہ ان دونوں خاندانی جماعتوں کی سفاک ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ زلزلے کی تباہ کاریوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہم ترکیہ، شام اور لبنان کے اپنے بھائیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اپنے ان بھائیوں کیلئے درکار ہر قسم کی مدد و معاونت کیلئے تیار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close