Featuredاسلام آباد

ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جلسے کی اجازت دینے کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامرفاروق نے انتظامیہ کو ہدایت کی آپ نے جوشرائط عائد کرنی ہیں وہ کردیں لیکن کسی کا اجتماع کا حق تو نہیں چھینا جا سکتا۔ جلسے سب نے کیے ہیں آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کرلیں۔

وکیل پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ ہم اب 6 اپریل کواسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل کو ہدایت کی آپ صرف یہ خیال رکھیں کوئی ہنگامہ آرائی نہ ہو، شیرافضل مروت نے کہا کہ ہم ہر قسم کی شرائط کی پابندی کے لیے تیار ہیں۔

اسٹینڈنگ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، پہلےبھی ان کو جو اجازت دی گئی اس کی خلاف ورزی ہوئی تھی ، چیف جسٹس نے ریماکس دیے کہ جو شرائط نارمل ہوتی ہیں وہ لگائیں اس میں کوئی حرج نہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ کوئی غیرمعمولی شرائط عائد نہ ہو جو اسٹینڈرڈ ٹی او آر ہوتے ہیں اسکے مطابق اجازت دیں، میرے سے پہلے والے چیف جسٹس بھی اجازت دیتے رہے ہیں میں نے بھی آرڈر کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close