Featuredاسلام آباد

پنجاب کے بعد سندھ کماؤ صوبہ جبکہ کراچی کماؤ شہر جانا جاتا ہے، شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مفاد کیلئے اپنی ذات کو قربان کرناپڑے تو کوئی قربانی نہیں۔ کوئی آئین وقانون سے بالاتر نہیں، کوئی دہشتگردوں کو پناہ نہیں دے سکتا۔

تھر میں 330 میگا واٹ بجلی منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہبازشریف نے تھر کے باسیوں کیلئے اسپتال بنانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تھرکی ترقی وخوشحالی پاکستان کی ترقی وخوشحالی ہے، تھرکی خوشحالی کاآغازہوچکا،اس سے معیشت کو تقویت ملے گی۔ پاکستان کی ترقی کے دشمنوں کوشکست فاش ہوگی، ہم ملکر پاکستان کومشکلات سے نکالیں گے۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع

شہبازشریف نے کہا کہ چین نےمشکلات کےباوجودسی پیک میں تعاون کیا، اتحادی حکومت سی پیک کو ترقی کا حصہ سمجھتی ہے، سی پیک کا اگلافیز، اکنامک زون، زراعت ہے اب موقع ہے سی پیک کو آگے چلانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اورسندھ ملکرپلاننگ کریں گےتوپاکستان ترقی کرے گا، پچھلے4سال میں ٹرانسمیشن لائن پرکوئی کام نہیں ہوا تھا تاہم اب ٹرانسمیشن لائن پر تیزی سےکام جاری ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تھرمیں کروڑوں،اربوں ٹن کوئلہ موجود ہے، یہی بجلی امپورٹڈ کوئلے سے بنائی جائے تواربوں ڈالر خرچ ہوں گے۔ تھر کا کوئلہ 100 سال تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close