Featuredدنیا

اداکارہ کو رقوم کی ادائیگی کے کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوایک اداکارہ کو معاملات چھپانے کےلیے رقوم کی ادائیگی کے کیس میں گرفتارکرلیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم کے لیے عدالت میں پیش ہوئے تو ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پرآج باقاعدہ فرد جرم عائد کی جائے گی ان پر رقوم کی ادائیگی چھپانے سمیت کئی سنگین نوعیت 34 کےالزامات ہیں۔

مین ہٹن کی عدالت میں ڈونلڈٹرمپ کو فردجرم پڑھ کرسنائی جائےگی ،سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ عدالت میں خودپرعائد الزامات کاجواب دیں گے۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عدالت میں پیشی کے لئے فلوریڈا سے خصوصی پرواز بی 752 میں نیویارک پہنچے تھے، اس دوران ان کی پرواز کو دنیا بھر سے بیک وقت 82 ہزارسے زائد افراد نے ٹریک کیا۔

یاد ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف ایک فحش فلموں کی اداکارہ کومعاملات چھپانے کےلیے رقوم کی ادائیگی سے متعلق تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں۔

مین ہیٹن کی گرینڈ جیوری الزامات پرڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف ووٹنگ کرا چکی ہے ، جس کے بعد جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ پرفرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close