Featuredاسلام آباد

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا پہلا دور مکمل

تمام پارٹیوں کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے ، یوسف رضا گیلانی

وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا ، تحریک انصاف کی جانب سے 3 شرائط سامنے رکھی گئیں

مذاکرات کے بعد حکومتی ارکان  میں شامل سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارٹیوں کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے، جو بھی فیصلہ ہوگا اس میں تمام پارٹیوں کی رائے شامل ہوگی، کل تین بجے مذاکرات کی اگلی نشست ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ مذاکرات کی پہلی نشست دو گھنٹے بعد ختم ہوگئی، سیاسی جماعتیں سیاسی مسائل کا حل بات چیت سے نکالتی ہیں، ہم جس جذبے سے بیٹھے ہیں وہ حل نکالنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات کو تاخیری حربے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دینا، ہم نے اپنا نکتہ نظر پیش کردیا اگلی نشست کل ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان سے ہماری مشاورت ہوئی، حکومت نے کہا ابھی ہم نے مشاورت کرنی ہے، یہ پروپوزل لے کر آئیں آئین کے مطابق ہو تو ہم ضرور بات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 3 شرائط سامنے رکھی گئیں،  جس میں کہا گیا کہ رواں سال مئی میں قومی اسمبلی اور دونوں صوبائی اسملیاں تحلیل کی جائیں۔

پی ٹی آئی نے دوسری شرط میں کہا کہ 14 مئی کے علاوہ ایک ساتھ انتخابات کیلئے آئین میں ترمیم کی جائے، آئینی ترمیم کیلئے تحریک انصاف کے استعفے واپس لینے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے رکھی گئی تیسری  شرط میں کہا گیا کہ رواں سال جولائی میں ملک بھر میں انتخابات کروائے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close