Featuredکھیل و ثقافت

پاکستان کی 12 سال بعد نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی

پاکستان نے پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

کراچی : سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 287 رنز بنائے

پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 287 رنز بنائے۔

اوپنر امام الحق اور فخر زمان کے درمیان 37 رنز کی شراکت ہی ہوسکی، فخر زمان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ پر کپتان بابر اعظم اورامام الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں نے 108 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی جس میں بابر اعظم کا حصہ 54 رنز کا رہا۔

عبداللہ شفیق 19 رنز بناکر پویلین لوٹے، 90 رنز کی شاندار باری کھیلنے والے امام الحق 192 کے مجموعی اسکور پر میدان سے باہر گئے۔

آغاسلمان نے 31 جبکہ محمد رضوان نے 32 رنز بنائے، شاداب خان 21 اور محمد نواز 11رنز پر ناقابل شکست رہے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے 3 ، ایڈم ملنے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

288 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 49.1 اوورز میں 261 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ، نسیم شاہ اور وسیم جونیئر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

5 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو 3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔ سیریز کا چوتھا ور پانچواں ون ڈے 5 اور 7 مئی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی 12 سال بعد نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی ہے۔ پاکستان نے 2011 میں آخری مرتبہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close