Featuredاسلام آباد

ملکی مسائل کا حل یہ ہے کہ تم جیل جاؤ اور جھوٹ، چوریوں پر سزا ہو

تمہارا زہر، غلیظ ذہنیت، معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد پیدا کررہا ہے

اسلام آباد: بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ بھارت پر عمران خان مکمل پاگل ہوگیا ، سی پیک پر کام کی رفتار کو دیکھ کر فارن فنڈڈ ایجنٹ کو پاگل پن کا دورہ پڑ گیا

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لگتا ہے فارن ایجنٹ نے وزیراعظم کی برطانوی بادشاہ کے ساتھ ویڈیو دیکھ لی، ملکی مسائل کا حل یہ ہے کہ تم جیل جاؤ اور جھوٹ، چوریوں پر سزا ہو، تمہارا زہر، غلیظ ذہنیت، معاشرے میں عدم برداشت اور تشدد پیدا کررہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک کو تم جیسا فراڈیا، فتنہ، فساد، نہیں روٹی، روزگار اور کاروبار چاہیے، ملک میں انتہا پسندانہ رویوں کی وجہ تم ہو، تم بھارت، کشمیر، اسلام پر گھٹیا سیاست کرتے ہو، مودی کی کامیابی کی دعائیں کرنے والا بے شرم انسان باتیں کرتا ہے، فارن ایجنٹ نے فتنہ، فساد کی کال چین کے وزیر خارجہ کو دیکھ کر دی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتشار کی کال شہباز شریف کی بادشاہ چارلس کے ساتھ ویڈیو دیکھ کردی، سی پیک پر کام کی رفتار کو دیکھ کر فارن فنڈڈ ایجنٹ کو پاگل پن کا دورہ پڑ گیا، بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ بھارت پر عمران خان مکمل پاگل ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close