Featuredپنجاب

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی پرچم کا ڈیزائن فائنل کرلیا

سینئر سیاستدان جہانگیرترین کی استحکام پاکستان پارٹی پرچم کا ڈیزائن فائنل کرلیا گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کا پرچم تین رنگوں پر مشتمل ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کا پرچم تین رنگوں پر مشتمل ہے۔ پرچم سبز ، سفید اور سرخ رنگ پر مشتمل ہے۔ جہانگیر ترین آج پریس کانفرنس کے دوران پارٹی پرچم اور لوگو کی رونمائی کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جہانگیر ترین نے نئی پارٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا تھا جس کا باضابطہ اعلان آج پانچ بجے کیا جائے گا۔ سینئر سیاستدان علیم خان کی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا گیا، عشائیہ میں راجا یاسر ہمایوں ، ملک خرم ،مراد راس، میاں خالد و دیگر شریک ہوئے۔

اس عشائیہ کے دوران جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے نئی جماعت کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر 100 کے قریب سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے نئی جماعت میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close