Featuredپنجاب

استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل تیز کردیا گیا

استحکام پاکستان پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل تیز کردیا گیا۔سیکرٹری جنرل عامر کیانی نے پارٹی کی ریجنل کمیٹیوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدرعبدالعلیم خان کی مشاورت سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ریجنل کمیٹی 10 دن میں اپنے ڈویژن میں ضلعی باڈی کیلئے نام تجویز کرے گی۔ کمیٹیاں ضلعی تنظیم سازی ہونے تک متعلقہ ڈویژن و اضلاع میں پارٹی امور دیکھیں گی۔

لاہور ڈویژن کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی 6 افراد پر مشتمل ہے۔ جس میں مراد راس، خالد محمود، شعیب صدیقی، جلیل شرقپوری، اسلم کھرل، چوہدری امین شامل ہیں۔

گوجرانوالہ ڈویژن کی کمیٹی میں رانا نذیر، چوہدری اخلاق، سعید الحسن، مامون تارڑ شامل ہیں۔ جبکہ فیصل آباد کمیٹی میں اجمل چیمہ،چوہدری ظہیر،علی اختر،کاشف اشفاق،شیخ یعقوب شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ساہیوال ڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی میں نعمان لنگڑیال، نوریزشکور، محمد شاہ کھگہ شامل ہیں۔ دیوان اخلاق، دیوان عظمت اور مہرارشاد کاٹھیا بھی ساہیوال کی آرگنائزنگ کمیٹی کا حصہ ہیں۔ جبکہ ڈی جی خان ڈویژن کمیٹی میں عبدالحئی دستی،نیاز گشگوری،رفاقت گیلانی ، قیصرمگسی شامل ہیں۔

بہاولپورڈویژن کی آرگنائزنگ کمیٹی سید مبین عالم اور تحسین گردیزی پرمشتمل ہوگی۔ راولپنڈی ڈویژن کی کمیٹی راجہ یاور، فیاض الحسن چوہان اور شیخ طارق پر مشتمل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close