Featuredسندھ

شادی ہالزکو ایس او پیز کےساتھ کھولنےکی اجازت دی جائے

ناصر حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہالز کی بندش کا سخت فیصلہ مجبوری میں کیاتھے، حکومت سندھ کو آپ کی تکالیف کا احساس ہے

ملاقات میں چیئرمین بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا کہ شادی ہالزکو ایس او پیز کےساتھ کھولنےکی اجازت دی جائے، جس پر ناصر حسین شاہ نے چھ جون سےشادی ہال کھولنےکی یقین دہانی کرائی۔

گذشتہ روز ہی صدر آل سٹی تاجراتحاد حمادپونا والا کی سربراہی میں وفد نے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے ملاقات کی اور سندھ حکومت سے کاروباری اوقات کار شام چھ کے بجائے رات آٹھ بجےتک کرنے کی اپیل کی، ملاقات میں حمادپونا والا نےمطالبہ کیا کہ سیل کیے گئے شاپنگ مالز، دکانوں،شادی ہالز کو بھی ڈی سیل کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کے لئے حکم نامہ جاری کردیا

کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے ریسٹورنٹس بندش اور ملازمین کی گرفتاریوں کیخلاف احتجاج کیا، ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ اور پولیس کا رویہ انتہائی غیرمہذب ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سیل کئے گئے ریسٹورنٹس کھولے جائیں اور گرفتار ملازمین کو فوری طور پر رہاکیا جائے۔

ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن سندھ حکومت سےڈائننگ کی اجازت دینےکا مطالبہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close