Featuredگلگت بلتستان

پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب

 گلگت: حاجی گلبرخان گلگت بلتستان کے حلقہ 18 دیامر 3 تانگیرسے منتخب ہوئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

اسپیکرگلگت بلتستان اسمبلی کے مطابق حاجی گلبر خان کو 19 اراکین نے ووٹ دیا۔ حاجی گلبر خان کا تعلق پی ٹی آئی فارورڈ بلاک سے ہے۔گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان کی تعداد 32 رہ گئی ہے۔

حاجی گلبر خان 2020 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے اور وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں۔ حاجی گلبرخان گلگت بلتستان کے حلقہ 18 دیامر 3 تانگیرسے منتخب ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close