Featuredتجارتسندھ

ڈالر کی اُڑان تیسرے روز بھی جاری رہی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا۔ انٹربینک  میں ڈالر 283.80 روپے کا ہوگیا۔

ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قیمت میں اضافے کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی جاری رہا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کی کمی سے کاروباری دن کا آغازہوا، جب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 282.25 روپے کی سطح پر آ گئی، تاہم مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا اور ڈالر کی قدر 1.08 روپے کم ہوکر 281.04 روپے ہو گئی۔

بعد ازاں ڈالر کی قیمت میں اضافہ شروع ہوا اور ڈالر کی قدر 16 پیسے، پھر 59 پیسے اور پھر 76 پیسے بڑھ کر 283.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

100 انڈیکس میں 135 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی جس سے 100 انڈیکس بڑھ کر 45144 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close