Featuredدنیا

مسجد الحرام میں کعبتہ اللہ شریف کو غسل دے دیا گیا

مسجد الحرام میں کعبتہ اللہ شریف کوغسل دے دیا گیا۔ روح پرور تقریب کئی گھنٹے جاری رہی۔ غسل کعبہ کی پُر وقار تقریب کا آغاز نماز فجر کے بعد ہوا۔

کلید بردارالشیخ ڈاکٹرصالح آل زین نے خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا۔ مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔

چالیس لیٹر آب زمزم اورپانچ سو چالیس ملی لیٹرعرق گلاب سے بیت اللّٰہ کی اندرونی دیواروں اورفرش کوصاف کیا گیا۔

چوبیس ملی لیٹر اعلیٰ معیارکا طائف گلاب تیل،چوبیس ملی لیٹرعود کا تیل،تین ملی لیٹرمشک، خالص عود اور بخور سے معطرکیا گیا۔

غسل کعبہ،کی تقریب میں اوآئی سی سربراہ، آئمہ کرام،حرمین شریفین انتظامی امورکے حکام اوراعلیٰ سول حکام شریک ہوئے۔

اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔خانہ کعبہ کو ہر نئے ہجری سال کی 15 تاریخ کوغسل دیا جاتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close