Featuredپنجاب

ناپ تول میں کمی کرنے پر سریے کے ہول سیل ڈیلر گرفتار

لاہور : پولیس نے ناپ تول میں کمی اور پکڑے جانے پر رشوت کی پیشکش کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے میڈیا کو بتایا کہ ناپ تول کے اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث معسود عرف بلو، اسلم اور مسکین علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق گرفتار ملزمان لوہے اور سریے کے ہول سیل ڈیلر تھے اور مال بیچتے ہوئے وزن میں خوفناک حد تک کمی کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان منظم طریقے سے ناپ تول میں کمی کیا کرتے تھے، روزانہ کی بنیاد پر گاہکوں کو لاکھوں روپے کا چونا لگا رہے تھے۔

ملزمان کو چھڑوانے کے لیے ایس ایچ او کو ایک لاکھ روپے کی رشوت کی پیشکش کرنے والا تیسرا ساتھی ملزم اسلم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزمان سے 5 لاکھ روپے فراڈ کی رقم کے علاوہ ایک لاکھ روپے رشوت کے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق شہری کی شکایت پر سی سی پی او لاہور کے حکم پر کارروائی کی گئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کے لیے انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close