Featuredاسلام آباد

وزارت خزانہ نے 10 ارب روپے کی پہلی قسط دینی ہے، ذرائع الیکشن کمیشن

ملک میں عام انتخابات کیلئے تیاریاں تو جاری ہیں تاہم الیکشن کمیشن کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ رقم تاحا نہیں مل سکی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو مرحلہ وار فنڈز دینے کا کہا تھا، وزارت خزانہ نے 10 ارب روپے کی پہلی قسط دینی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن،کو فنڈز کی کمی کے باعث عام انتخابات کی تیاریوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے عام انتخابات 2023ء کیلئے 42.5 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں۔

تاحال الیکشن کمیشن،آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی نے اپنی پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتیں ختم کرتے ہوئے اسمبلیاں دسمبر میں تحلیل کردی تھیں، وفاق اور دو صوبائی اسمبلیاں رواں ماہ تحلیل کردی جائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close