Featuredاسلام آباد

انتخابات تاریخ آگے بڑھائی جاسکتی ہے یا نہیں؟ الیکشن کمیشن تسلی بخش جواب نہ دے سکا

پنجاب الیکشن سےمتعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن اس سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا کہ انتخابات تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے یا نہیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کا فرض نہ صرف انتخابات بلکہ ان کا منصفانہ اورشفاف انعقاد بھی یقنی بنانا ہے۔الیکشن کمیشن انتخابات کرانےکا ماسٹر نہیں بلکہ وہ آئینی جزو یا ادارہ ہے۔

فیصلےمیں کہا گیا کہ سوال یہ ہے ایگزیکٹواتھارٹیز کے ناکام ہونے پرالیکشن کمیشن نےکیا کرنا تھا،آئینی وقانونی طورپراس کا جواب بڑا واضح ہے،الیکشن کمیشن کوانتخابات مہینوں ملتوی کرنے کے بجائے رٹ لینے خود عدالت آنا چاہیے تھا۔

سپریم کورٹ کے مطابق،انتخابات صرف درخواستگزاروں کا نہیں بلکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کےعوام کا مطالبہ ہے،الیکشن کمیشن کسی طورانتخابات کی تاریخ کو ازخود آگےنہیں بڑھاسکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close