Featuredکھیل و ثقافت

گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی

پاکستان نے T20 سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی

بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر میچ کے چند حسین اور یادگار لمحات کی تصویریں شیئر کیں۔

کپتان بابر اعظم نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’الحمداللّہ! سیریز جیت کر پاکستان نے تاریخ رقم کردی۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’جادو اس وقت ہوتا ہے جب آپ ہار ماننے سے انکار کرتے ہیں۔‘

بابر اعظم نے شاندار پرفارمنس پر فخر زمان، محمد رضوان اور فہیم اشرف سمیت پوری ٹیم کی تعریف کی۔

کپتان بابر اعظم نے مزید کہا کہ ’چیمپیئنز! مجھے آپ پر فخر ہے۔

پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے ہرادیا اور سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے آخری میچ میں فخر زمان نے 60 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close