Featuredدنیا

اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں ، سی این این کا دعویٰ

اسرائیل کے دو معتبر سفارتی ذرائع نے اس ڈیل کی تصدیق کر دی

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ڈیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس میں ڈیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔

امریکی ٹی وی کے دعوے کے مطابق ڈیل کے تحت حماس بچوں اور خواتین پر مشتمل 50 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔

جبکہ ہر اسرائیلی یرغمالی کے بدلے میں 3 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق اس دوران اسرائیل اور حماس چار سے پانچ روز تک جنگ بندی کی پابندی کریں گے۔ اسرائیل کے دو معتبر سفارتی ذرائع نے اس ڈیل کی تصدیق کر دی۔

درین اثنا عرب میڈیا کے مطابق ڈیل کی منظوری کے لئے اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس آج متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close