Featuredسندھ

اگر مخالفین کلین سویپ کر سکتے تو اتحاد نہ بناتے نہ مددگاری کے محتاج ہوتے ، نئیر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ اگر مخالفین کلین سویپ کر سکتے تو اتحاد بناتے نہ مددگاری کے محتاج ہوتے۔

اپنے بیان میں نئیر بخاری کا کہنا تھا پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو عوام میں موجود اور خوفزدہ مخالفین گھروں میں مقید ہیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضہ ہے جو آئین کی بالادستی کیلئے لازم ہے، پارلیمانی جمہوری نظام کا تسلسل ہماری جدوجہد وقربانیوں کا مرہون منت ہے، دیرپا پائیدار سیاسی استحکام، شفاف اورغیر جانبدارانہ انتخابات کے ذریعے ممکن ہے۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ سیاسی قائدین ،ووٹرز اور امیدواروں کی سیکیورٹی کی فراہمی ضروری ہے، سیکیورٹی دینا سرکاری اداروں اور انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا پیغام آئین ، پارلیمنٹ، وطنیت ، پاکستانیت اور جمہوریت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی جمہوری جماعت پیپلز پارٹی کیخلاف ہمیشہ کمزور جماعتیں اتحاد بناتی ہیں، اگر مخالفین کلین سویپ کر سکتے تو نہ اتحاد بناتے اور نہ ہی مددگاری کے محتاج ہوتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close