Featuredاسلام آباد

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 ، شاہ محمود کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے احتجاج اور تور پھوڑ کے مقدمات میں سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی۔

پیر کے روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی تین اور شاہ محمود قریشی کی دو مقدمات میں تیس ہزار روے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ جان بوجھ کر احتجاج کرایا گیا، ضمانت دینا غیرمعمولی ریلیف ہوگا، درخواست مسترد کی جائے۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا دونوں ملزمان موقع پر موجود تھے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ دونوں ملزمان موقع پر موجود نہیں تھے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں ؟، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دیگر کی ہوچکی ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ ضمانت کی یہ پانچوں درخواستیں بھی منظور کی جاتی ہیں اور 30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی جاتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close