Featuredپنجاب

چیئرمین نیب نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

چیئرمین قومی احتساب بیور (نیب) نے سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ فوادچوہدری پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نیب کو فواد چوہدری کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔

نیب حکام اور تفتیشی افسر جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود کی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ فواد چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر عدالت کی کسٹڈی میں ہیں۔ وارنٹ تعمیل کرانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوہدایت کی کہ وہ فوادچوہدری سے نیب وارنٹ پرتعمیل کرائے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل کرنے کیلئے فواد چوہدری کو گرفتار کرکے عدالت سے ریمانڈ لیا جائے گا۔

فوادچوہدری کے خلاف جہلم سے پنڈ داد خان ڈوئل کیرج وے منصوبے پر انکوائری جاری تھی۔ فوادچوہدری پر منصوبے میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے اور اراضی خریدنے کا الزام ہے۔ نیب راولپنڈی نےفواد چوہدری کو 13 نومبر کو طلب بھی کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close