Featuredپنجاب

عمران خان کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے اقدام کوچیلنج کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ان کے وکیل نے اپیل دائر کردی ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے تھے۔

مسلم لیگ ( ن ) کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی ( ایم پی اے ) میاں نصیر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کئے تھے جن کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے تجویز اور تائید کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں اور الیکشن کمیشن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 برس کے لیے نااہل کر رکھا ہے۔

میاں نصیر نے استدعا کی تھی کہ عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے۔

سکروٹنی کے آخری روز میاں نصیر کے اعتراضات کو منظور کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

منگل کے روز دائر کی جانے والی اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے کاغذات نامزدگی قانون کے برعکس مسترد ہوئے۔

اپیل میں استدعا کی گئی کہ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close