پنجاب

عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ، 9 دہشتگرد گرفتار

لاہور: عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پنجاب کے 3 شہروں سے 9 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں کی گئی جس کے دوران کالعدم داعش کے نیٹ ورک کی متحرک خاتون سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی شناخت عدنان ، عبدالحلیم ، شیراز ، بلقیس اور عمر بن خالد کے نام سے ہوئی۔ دہشتگردوں سے ہینڈ گرینیڈ ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی۔ کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک عید الاضحیٰ پر دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 124 کومنگ آپریشنز میں 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close