Featuredپنجاب

ایک معزز ادارے نے ایک ایسے فرد کے نام سے مضمون شائع کیا جسے سزا ہو چکی ہے، مرتضیٰ سولنگی

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ ’دی اکانومسٹ‘ کے ساتھ عمران خان کے گھوسٹ آرٹیکل کی اشاعت کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

دی اکانومسٹ میں عمران خان کے حوالے سے شائع ہونے والے مضمون کے حوالے سے جمعہ کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’دی اکانومسٹ‘ کے ایڈیٹر کو مبینہ طور پر عمران خان کی جانب سے تحریر کردہ آرٹیکل کے بارے میں لکھا جائے گا۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ بات حیران اور پریشان کن ہے کہ میڈیا کے ایک معزز ادارے نے ایک ایسے فرد کے نام سے مضمون شائع کیا جو جیل میں ہے اور اسے سزا ہو چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اخلاقی معیارات کو برقرار رکھنا اور ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم جاننا چاہیں گے کہ ’دی اکانومسٹ‘ کی جانب سے مضمون کی اشاعت کے حوالے سے ادارتی فیصلہ کیسے کیا گیا؟ مواد کی قانونی حیثیت اور اعتبار کے حوالے سے کن باتوں کو مدنظر رکھا؟ انھوں نے کہا کہ کیا ’دی اکانومسٹ‘ نے دنیا کے کسی اور حصے سے جیل میں بند سیاستدانوں کے گھوسٹ آرٹیکل شائع کئے ہیں؟

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ اگر جیل میں بند مجرم میڈیا کو لکھنے کے لیے آزاد ہوتے تو وہ اپنی یکطرفہ شکایات کو نشر کرنے کے لیے ہمیشہ اس موقع کا استعمال کرتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close