Featuredاسلام آباد

8 فروری کو شیڈول انتخابات کا التوا یقینی بنایا جائے، سینیٹر دلاور خان کا خط

آزاد پارلیمانی گروپ کے سربراہ سینیٹر دلاور خان نے مطالبہ کیا ہے کہ 8 فروری کو شیڈول انتخابات کا التوا یقینی بنایا جائے۔

سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ سینیٹ نے 5 جنوری کو الیکشن ملتوی کرانے کی قرارداد پاس کی تھی، الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرانے کیلئے تاحال کوئی قدم نہ اٹھانا پریشان کن ہے۔

خط میں لکھا گیا کہ قرارداد میں بیان کیے گئے تحفظات پر توجہ دینی چاہیے تھی، مسائل حل کئے بغیر صاف شفاف انتخابات کے انعقاد پر سمجھوتہ نظر آرہا ہے۔

خط میں مزید لکھا کہ ایوان کے کسٹوڈین کے طور پر میری قرارداد پر عملدرآمد کی صورت حال معلوم کریں اور یقینی بنایا جائے کہ 8 فروری کے انتخابات ملتوی کیے جائیں۔

یاد رہے کہ 5 جنوری کو سینیٹ کی جانب سے ملک میں عام،انتخابات 2024ء ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی تھی جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دستخط بھی کر دیئے تھے اور سینیٹ سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ الیکشن کے التوا سے متعلق قرارداد سینیٹر دلاور خان نے ہی جمع کرائی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close