Featuredپنجاب

الیکشن کے نتائج آج بتا دیتا ہوں 30 سے 35 فیصد سیٹیں ن لیگ کی ہوں گی ، 20 فیصد پیپلز پارٹی کی

میں بغیر پیسوں کے حلقے کی عوام کے سامنے جھولی پھیلاؤں گا ، جاوید ہاشمی

ملتان: تحریک انصاف کا اب نشان نہیں رہا، امیدوار جیت کر بھی خود کو پی ٹی آئی کا نہیں کہہ سکتا

سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتخابات آج کل موضوع بحث بنے ہوئے ہیں، 8 فروری پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں، میں سمجھتا ہوں 8 فروری کو الیکشن نہیں ہورہے
جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے نتائج آج بتا دیتا ہوں 30 سے 35 فیصد سیٹیں ن لیگ کی ہوں گی، 20 فیصد تک سیٹیں پیپلز پارٹی کی ہوں گی باقی آزاد ہوں گے، پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار نہیں ہوگا، اگر یہ نتائج نا ہوں تو میرا نام بدل دینا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بغیر پیسوں کے حلقے کی عوام کے سامنے جھولی پھیلاؤں گا، عامر ڈوگر میرے مقابلے صرف 18 ہزار ووٹ لے سکے تھے۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی جماعت کو نکال دیا گیا ہے، تحریک انصاف کا اب نشان نہیں رہا، امیدوار جیت کر بھی خود کو پی ٹی آئی کا نہیں کہہ سکتا، جہانگیر ترین نے کبھی اس حلقے کیلئے کام نہیں کیا، جہانگیر ترین کا ملتان سے کیا تعلق ہے یہ تو باہر کے لوگ ہیں، مجھے معلوم تھا ن لیگ نے اس سیٹ کو قربان کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی جتنی بھاگ دوڑ کر رہے ہیں حق بنتا ہے انہیں وزیر اعظم بنا دیں، کبھی بھی لوگوں کی مرضی کی حکومت انہیں نہیں دی گئی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close