Featuredسندھ

سندھ میں پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر حکومت بنانے کی پوزیشن حاصل کرلی

 کراچی: سندھ اسمبلی کی نشستوں کے نتائج مکمل ، الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے 130 حلقوں کے فارم 47 جاری کردئیے۔

سندھ اسمبلی کے تمام نشستوں کے نتائج الیکشن کمیشن کے ای ایم ایس سسٹم پر موصول ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کو موصول نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 84 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان 28 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی۔

نتائج کے مطابق عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کی نشستیں جیتنے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 14 ہے۔ جی ڈی اے اور جماعت اسلامی 2،2 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہیں۔
الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے 130 حلقوں کے فارم 47 جاری کردئیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close