Featuredسندھ

این اے 238 سے ایم کیو ایم امیدوار صادق افتخار کے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 238 کراچی سے ایم کیو ایم امیدوار صادق افتخار کے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ایک اور حلقے کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، الیکشن کمیشن نے این اے 238 سے صادق افتخار کو کامیاب قرار دیدیا، صادق افتخار کا تعلق ایم کیوایم پاکستان سے ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 46 سے انجم عقیل اور این اے 47 سے طارق فضل چوہدری کامیاب ہوگئے، این اے 48 سے راجہ خرم نواز کامیاب قرار دیدیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close