Featuredپنجاب

مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار نامزد کردیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کو امید ہے کہ نمبر گیم کی برتری حاصل کر کے وہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنوانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کیلیے مریم نواز کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کو امید ہے کہ نمبر گیم کی برتری حاصل کر کے وہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ بنوانے میں کامیاب ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 131 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدواروں کی تعداد 140 ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاق میں تو مسلم لیگ ن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے تاہم پنجاب کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے کوئی پالیسی بیان جاری نہیں کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close